اپوزیشن کے جلسے کورونا ایس او پیز کے تحت ہو نگے، شیری رحمان

Nov 21, 2020 | 12:58:PM
اپوزیشن کے جلسے کورونا ایس او پیز کے تحت ہو نگے، شیری رحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز:پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہاہے کہ کوروناایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اپوزیشن کے جلسے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کورونا کا خیال تو آیا، جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کورونا کی صدائیں لگانے لگے، اپوزیشن عمران خان اور کورونا دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی۔پی پی رہنما کاکہناتھا کہ جس کورونا کو عمران خان معمولی زکام کہتے تھے آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں،عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کورونا صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے؟ ،عمران خان کبھی خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں، شیری رحمان نے کہاکہ جس تصویر میں دیکھو عمران خان بغیر ماسک کے نظر آتے ہیں۔