اپوزیشن نے محمود اچکزئی، ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیدیا

May 21, 2026 | 23:04:PM
اپوزیشن نے محمود اچکزئی، ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف کو مذاکرات کا مکمل اختیار دینے کی قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی جو فیصلہ کریں گے وہ پارلیمانی پارٹی کو قبول ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل ، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرا دی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: