پی ایچ ایف نے پرو لیگ کیلئے 20 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بیلجیم اور انگلینڈ کے خلاف ایف آئی ایچ پرو لیگ کے لیے 20 رکنی قومی ہاکی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں دو گول کیپرز وقار اور علی رضا کو شامل کیا گیا ہے۔
سکواڈ میں ابو بکر، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، ندیم خان، عماد شکیل بٹ، معین شکیل، حماد انجم اور زکریا حیات بھی شامل ہیںو اس کے علاوہ غضنفر علی، محمد عماد، رانا ولید، عبدالرحمٰن، افراز خان، رانا وحید، احمد ندیم، ارشد لیاقت اور حنان شاہد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
پی ایچ ایف کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل 19 اور 20 مئی کو ہونے والے ٹرائلز کے بعد مکمل طور پر شفاف انداز میں انجام دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو روزانہ 110 ڈالر الاؤنس پیشگی فراہم کیا جائے گا۔
فیڈریشن کے مطابق انگلینڈ اور بیلجیم میں پاکستانی سفارت خانوں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ میچز کے دوران قومی کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کیا جائے۔ قومی ہاکی ٹیم 8 جون کو پرو لیگ میں شرکت کے لیے بیلجیم روانہ ہوگی۔
شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 13 سے 20 جون تک بیلجیم اور سپین کے خلاف میچز کھیلے گی، جبکہ 23 سے 27 جون کے دوران انگلینڈ اور بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ علاوہ ازیں قومی ہاکی ٹیم کی اگست میں بیلجیم اور نیدرلینڈز میں بھی مصروفیات شیڈول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرا دی