​پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن  97 فیصد بروقت پروازوں کی روانگی کیساتھ مکمل

May 21, 2026 | 20:50:PM
​پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن  97 فیصد بروقت پروازوں کی روانگی کیساتھ مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)قومی ایئر لائن(​پی آئی اے )کا قبل از حج آپریشن  97 فیصد بروقت پروازوں کی روانگی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے قبل از حج آپریشن 21 مئی کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا۔رواں سال 210 پروازوں کےذریعے 53,000 سے زائد عازمین حج کو حجازِ مقدس پہنچایا گیا ۔  

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی قبل از حج کی پروازوں کی کامیابی کی شرح 97 فیصد رہی  یعنی مجموعی طور پر 97 فیصد  سے زائد  پروازیں بروقت روانہ ہوئیں۔پی آئی اے کی جانب سے حج پروازوں کی بروقت روانگی مقررہ ہدف سے سات فیصد زائد رہی۔ 

ترجمان کاکہناتھا کہ اس  سال  53،000 سے زائد عازمین حج کو  پی آئی اے کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا گیا ۔ ​حج آپریشن کیلئے اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہِ راست پروازیں چلائی  گئیں۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پی آئی اے کی جانب سے  بعد از حج  آپریشن کیلئے ضروری  اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔پی آئی اے کا بعد از حج  آپریشن 30 مئی 2026 کو شرو ع ہو گا اور 30جون  کو  اختتام پذیر ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں:عید منانے کیلئے آبائی گھروں کو جانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری