آزاد کشمیر میں برق رفتار ترقی کے نئے ریکارڈز کا بلاول بھٹو فیصل ممتاز ملاقات میں جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سفیر رضا) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے فریقین اور عوامی نمائندوں سے بات چیت کریں تاکہ عام انتخابات سے پہلے تمام عوامی مسئلے احسن انداز میں حل ہوں۔ چئیرمین بلاول نے نوٹ کیا کہ مختصر وقت میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کا نظام پر اعتماد بحال کر دیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں ترقیاتتی منصوبوں پر کام کی پروگریس کا جائزہ لیا اور وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی پرفارمنس کی تعریف کی۔ چئیرمین بلاول بھٹو نے نوٹ کیا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے چھ ماہ کے مختصر عرصے میں عوام کا سیاسی نظام پر اعتماد بحال کیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے بتایا کہ ہم نے ریاست اور پاکستان کے رشتے کو مضبوط کیا ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 500 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر انتہائی مختصر وقت میں برق رفتار کے ساتھ عملدرآمد کیا ہے۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے غیرمعمولی اقدامات کئےہیں جن کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر مین پیپلز پارٹی کی ھکومت نے مختصر عرصہ میں ترجیحی بنیاد پر تعلیم کی سہولیات بہتر کرنے کے لئے کام کیا اور ہر علاقے میں نئے سکولوں اور کالجوں کی بنیاد رکھی اور اب تعمیراتی کام تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کو فیصل ممتاز راٹھور نے سیاسی اور انتظامی صورت حال پر اپ ڈیٹ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے استفسار کیا کہ عواامی مسائل کے حل پر کیا پیشرفت ہوئی، آزاد کشمیر کے پرائم منسٹر نے بتایا کہ عوامی مسائل کے مکمل حل کے لئے کوشاں ہیں اور آزاد جموں و کشمیر کے کسی عوامی مسئلے کو نظرانداز نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا کےگرفتار 428 ارکان اسرائیلی فورسز کی قیدسےرہا ہو گئے