انمول عرف پنکی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(درشہوار)منشیات فروش انمول عرف پنکی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دستاویز کے مطابق پنکی کے ایک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ سال میں 3 کروڑ روپے منتقل ہوئے ،منشیات خریداروں سے لئے گئے 2 کروڑ 94 لاکھ روپے مختلف بینک اکاؤنٹس میں بھیجے گئے،ذیشان نامی شخص نے دیگر اکاؤنٹس میں ڈیڑھ سال کے دوران رقم منتقل کی۔
دستاویز کے مطابق ایک اکاؤنٹ میں 85 لاکھ 62 ہزار روپے ٹرانسفر ہوئے ،صداقت اللہ نامی اکاؤنٹ ہولڈر کو 16 لاکھ 50 ہزار روپے بھیجے گئے ،ہانی فرقان کے اکاؤنٹ میں 77 لاکھ 50 ہزار روپے منتقل ہوۓ،محمد سمیر کے اکاؤنٹ میں 63 لاکھ 75 ہزار روپے منتقل ہوئے،ظفر علی کے اکاؤنٹ میں 27 لاکھ 80 ہزار روپے بھیجے گئے ،سکائی اوورسیز نامی بینک اکاؤنٹ میں 10لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں،تمام ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر غیر قانونی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’خیبرپختونخواجل رہا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں‘‘چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ