پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ؛آئل ریفائنریزنے اوگراکوخط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی اسمگلنگ کے باعث آئل ریفائنریز کے آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ پیداہوگیا۔
ملک کی پانچ بڑی آئل ریفائنریز نے سرحد پارسے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ میں اضافے کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
یہ بھی پڑھیں:جی ایچ کیو حملہ کیس؛ اشتہاری مجرمان کے ضمانتی مچلکے اور شوررٹی بانڈز ضبط کرنے حکم
پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے متاثرہ پارکو،سینرجیکو،اٹک ریفائنری،پاکستان ریفائنری اور نیشنل ریفائنری نے اوگرا کو خط لکھ دیا جس میں کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو ریفائنریزکے پیداواری آپریشنز بند ہوسکتے ہیں۔