قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین فتح اللہ خان کی زیر صدارت ہوا جس میں متعدد اہم امور پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران کمیٹی نے متفقہ طور پر آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے کو سراہا اور کابینہ کے اقدام کی توثیق کی۔
کمیٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران ان کی سٹریٹجک ذہانت، فیصلہ کن قیادت اور بروقت حکمت عملی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
اعلامیے میں کہا گیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج اور قوم ترقی کی نئی منازل طے کرتی رہیں گی،کمیٹی نے مسلح افواج کے تمام سینئر سربراہان، بالخصوص ائیر چیف کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا، اعلامیے کے مطابق ائیر چیف نے الیکٹرانک وارفیئر کے شعبے میں دشمن کے خلاف کلیدی فتح حاصل کرنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے ۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری دفاع نے وزارت کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) میں متوقع کٹوتیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی،انہوں نےوزارت کے تحت وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں اور وفاقی نظامتِ تعلیم کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی،وزارت دفاع کے بجٹ میں کسی بھی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اور وزارتِ منصوبہ بندی اور وزارتِ خزانہ وزارتِ دفاع کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔
قائمہ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر وزارت دفاع کی مالی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھا جائے، کمیٹی نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں سے بات کرے گی تاکہ دفاعی شعبے کو درپیش رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر آبی وسائل سے برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی قونصلرکی ملاقات،آبی تعاون تبادلہ خیال