جنرل عاصم منیر کا نام فیلڈ مارشل کیلئے سب سے پہلے کس نے تجویز کیا تھا؟ نام سامنے آگیا

May 21, 2025 | 00:39:AM
جنرل عاصم منیر کا نام فیلڈ مارشل کیلئے سب سے پہلے کس نے تجویز کیا تھا؟ نام سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)  پاکستان راہ حق پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی عطا محمد دیشانی نے سب سے پہلے نام تجویز کیا تھا۔ 

علامہ عطاء محمد دیشانی  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  10 مئی کی صبح اپنے شاہینوں نے جو معرکہ حق ادا کیا اس پر قوم کو فخر ہے،ہمارے شاہینوں نے پورے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،شاہینوں نے جس طرح سے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اس پر خوشیاں منانے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سب صرف ہمارے بہادر سپہ سالار جنرل عاصم مینر کی صلاحیتوں سے مکمن ہوا ہے۔ 

علامہ عطاء محمد دیشانی  کا مزید کہنا تھا کہ جنرل عاصم مینر ایک جرات مند افیسر ہیں،میں نے انہیں کارناموں پر ان کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کا مطالبہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ حکومت پاکستان نے میرے مطالبے کو تسلیم کیا،بھارت کے ساتھ کشیدگی میں عاصم مینر نے جرات مندانہ اور مضبوط حکمت عملی سے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے۔  

یہ بھی پڑھیں :