پاکستان سے محبت اور رواداری کیلئے فنکاروں کا خصوصی پیغام

May 21, 2023 | 13:06:PM
 پاکستان کے معروف شوبز فنکاروں شان شاہد اور نجم شیراز  کی جانب سے ملک سے محبت اور رواداری کے فروغ پر خصوصی پیغام۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف شوبز فنکاروں شان شاہد اور نجم شیراز  کی جانب سے ملک سے محبت اور رواداری کے فروغ پر خصوصی پیغام۔ 

اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ میرا دل پاکستان ہے، میری جان پاکستان ہے، میری شناخت کا مان پاکستان ہے، ہماری شناخت قائم ہے ہمارے اتحاد پر  اگر ہم اپنا اتحاد کھو دیں گے تو اپنی شناخت کھو دیں گے، یہ وقت ہے کہ ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے۔

شان شاہد نے کہا کہ پاکستان کا ذرہ ذرہ ، اینٹ، جنگل، دریا ، درخت سب ہمارا اپنا ہے، جب بھی ہم اسے کوئی نقصان پہنچاتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، ہمیں پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔

مزید پڑھیں:  عاصم اظہر کاعمران خان کی ویڈیو میں گانا،گلوکار نے ردعمل دے دیا

دوسری جانب گلوکار نجم شیراز نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام دیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ عوام اور ادارے سب ہمارے اپنے ہیں، فاصلے اور نفرتوں سے نہیں بلکہ پیار اور محبت سے آگے بڑھنا ہے۔

 گلوکار نجم شیراز نے مزید کہا کہ اس وقت ہم سب پاکستانیوں کے دل دُکھی ہیں کہ یہ ہم کہاں آ کھڑے ہیں؟ کوئی محب وطن نہیں چاہتا کہ ملک میں نفرتیں ہوں، بھائی بھائی سے لڑے اور خون بہے، ہم نے دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے۔