عاصم اظہر کاعمران خان کی ویڈیو میں گانا،گلوکار نے ردعمل دے دیا

May 21, 2023 | 11:49:AM
معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے اپنی پارٹی کی خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے گانے کے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی جانب سے اپنی پارٹی کی خواتین رہنماؤں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے گانے کے استعمال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ کے لیے عاصم اظہر کی آواز میں گائے ہوئے اصل ساؤنڈ ٹریک (او ایس ٹی) کا ایڈیٹِڈ ورژن سنا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے مظاہروں میں حصّہ لینے والی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں کے مختلف کلپس دکھائے گئے ہیں۔

عاصم اظہر نے عمران خان کے اس ٹوئٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جو گانا میں نے اپنے دل سے لکھا اور گایا اسے ہمارے کپتان نے ان خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے شیئر کیا جو پاکستان کے لیے کھڑی ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  شادی پر میڈیا کی توجہ کس کی وجہ سے ملی؟ شعیب ملک نے بڑی بات کہہ دی

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’صنفِ آہن‘ کو فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے نجی پروڈکشن کمپنیوں کے تعاون سے تیار کیا تھا۔ 

اس ڈرامے میں 7 نوجوان خواتین کی زندگیوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جن کے مضبوط عزم اور ملک کی خدمت کا جذبہ انہیں پاک فوج میں بھرتی ہونے پر مجبور کرتا ہے۔