بلی رحم دل تھی یا چوہا خوش نصیب ، دلچسپ ویڈیو کی دھوم مچ گئی

May 21, 2023 | 12:29:PM
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو وائرل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے جس میں بلی چوہے کو پکڑ کر باقاعدہ میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو وائرل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے جس میں بلی چوہے کو پکڑ کر باقاعدہ میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا رہی ہے۔

عام طور پر ہم سب نے یہی سنا ہے کہ چوہے اور بلی کی کبھی دوستی نہیں ہو سکتی۔ ان دونوں جانوروں کا جب بھی آمنا سامنا ہوتا ہے تو زیادہ تر دونوں کو ہی بھاگتے اور لڑتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

اس بات پر انٹرنیٹ صارفین کا یقین اس وقت ڈگمگا گیا جب انہوں نے ایک ایسی ویڈیو دیکھی جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Family.cat18 (@family.cat18)

مزید پڑھیں:  عاصم اظہر کاعمران خان کی ویڈیو میں گانا،گلوکار نے ردعمل دے دیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی چوہے کو پکڑ کر باقاعدہ میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا کر اسے اپنا کھانا پیش کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔