عالیہ بھٹ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں کون تھا۔۔ مداحوں نے پہچان لیا

May 21, 2021 | 15:08:PM
 عالیہ بھٹ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں کون تھا۔۔ مداحوں نے پہچان لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بالی ووڈ کی اداکار عالیہ بھٹ کا ایک پرانا انسٹاگرام لائیو ویڈیو ہے ، جس کی ایک کلپ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شیئر کی جارہی ہے ۔ دراصل ایک غلطی سے یہ ویڈیو رنبیر اور عالیہ کے فینس کیلئے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کےمطابق بالی ووڈ میں کئی جوڑے مشہور ہیں ۔ مداح ان جوڑوں کے بارے میں ہر  تازہ خبر جاننے کیلئے پرجوش رہتے ہیں ۔ ان میں سب سے خاص جوڑا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ہیں ۔ یہ جوڑا اس لئے خاص ہے ، کیونکہ ان دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی ہے ۔ خبروں کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ان دونوں کی شادی ملتوی کردی گئی تھی ۔

بالی ووڈ کے مداحوں میں بحث چل رہی ہے کہ اداکاررنبیر کپور  آج کل عالیہ بھٹ کے گھر پر ہی رہتے ہیں ۔اسی تناظر میں عالیہ بھٹ کا ایک پرانا انسٹاگرام لائیو ویڈیو ہے ، جس کی ایک کلپ سوشل میڈیا پر کافی زیادہ شیئر کی جارہی ہے ۔ دراصل ایک غلطی سے یہ ویڈیو رنبیر اور عالیہ کے مداحوں کیلئے دلچسپ ہوگیا ہے ۔ غلطی یہ ہے کہ لائیو سیشن میں بیک گراونڈ میں غلطی سے رنبیر کپور نظر آجاتے ہیں ، کم لائٹ میں بھی فینس نے انہیں پہچان لیا ۔ حالانکہ وہ کچھ سکینڈ میں ہی پھر دوسرے کمرے میں چلے جاتے ہیں ۔دونوں کے فینس نے اس ویڈیو میں رنبیر کپور کو پہچان لیا اور پھر فینس نے دلچسپ کمنٹس کی بارش کردی ۔

عالیہ اس لائیو سیشن میں جانوروں اور نیچر کے تئیں اپنے خیالات شیئر کر رہی ہیں ۔ جب وہ ہاتھی دیکھنے کی بات کرتی ہیں ، تو ان کے پیچھے شیشے میں ایک شخص نظر آتا ہے ، جس کو فینس رنبیر کپور بتا رہے ہیں ۔

خبروں کی مانیں تو کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران 2020 میں لگائے گئے لاک ڈاون میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ساتھ میں رہ رہے تھے ۔ وہیں اس سال رنبیر کپور کورونا وائرس سے متاثر بھی ہوگئے تھے اور ان کے کچھ دنوں کے بعد عالیہ بھٹ بھی کورونا جانچ میں مثبت پائی گئی تھیں ۔ تاہم کورونا وائرس کو مات دینے کے بعد یہ جوڑا چھٹیاں منانے کیلئے مالدیپ گیا تھا ۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق رنبیر کپور اور علیہ بھٹ ایک دوسرے کو تین سال سے ڈیٹ کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: میوزک ویڈیو ’’تم بے وفا ہو‘‘ میں نیا شرما کا روایتی انداز  لوگوں کو خوب پسند آ  گیا