ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

May 21, 2021 | 10:50:AM
ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے سے گھوسٹ ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ملازمین کی چھانٹی شروع کردی گئی ہے۔

 ریلوے ملازمین کی کل تعداد کیا ہے؟ کتنے کام کرتے ہیں اور کتنے غیر حاضر رہتے ہیں، اس حوالے سے  ریلوے کے وزیر نےایک سرکلر میں تحقیقات کا حکم دے دیا۔ریلوے کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجر ملازمین کے کوائف اکٹھے کرنے کے لیے 9 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹیوں کے ارکان حاضر ملازمین کو ذاتی طور پر ملیں، تحقیقاتی کمیٹیوں کو 25 مئی تک رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے، تمام ڈویژنل آفیسرز ملازمین کوائف کے سلسلے میں کمیٹیوں سے تعاون کریں۔اعظم سواتی  نے کہا کہ جو کام کرتا ہے وہ ملازمت پر رہے گا باقی سب گھر جائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے کس جگہ کھولیں گے اور  کہاں نہیں۔۔؟مرادراس نے بتا دیا