بحرین نے 9 مارچ کو ایرانی ڈرون آبادی پر گرنے سے پہلے تباہ کیا، ترجمان کی وضاحت

Mar 21, 2026 | 23:12:PM
 بحرین نے 9 مارچ کو ایرانی ڈرون آبادی پر گرنے سے پہلے تباہ کیا، ترجمان کی وضاحت
کیپشن: دس مارچ 2026 کو سیف، منامہ، بحرین میں، ایران کے ساتھ امریکی اسرائیل تنازعہ کے دوران، مبینہ طور پر ایرانی ڈرون حملے میں ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔ (فوٹو بذریعہ الجزیرہ نیوز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بحرین کی ھکومت کے ترجمان نے گیارہ دن بعد مزید وضاحت کی ہے کہ 9 مارچ کو بحرین کے پیٹریاٹ سسٹم نے گھروں پر آنے والے ایرانی  ڈرون کو راستے میں روک کر گرا دیا تھا اور شہریوں کی جانیں بچا لی تھیں۔  امریکی فوج نے 9 مارچ کے واقعے کو اسی دن بیان کیا تھا اور بتایا تھا کہ ایرانی ڈرون کے آبادی پر حملے سے  32 بحرینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ اس وقت بحرین کے حکام نے بتایا تھا کہ ایک خاتون جاں بحق بھی ہوئی ہیں۔

آج بحرین کی حکومت کے ترجمان نےوضاحت کی کہ اس ڈرون کو حملہ کرنے سے پہلے روک کر تباہ کر دیا گیا تھا۔ تاہم یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ آیا شہریوں کا نقصان اتنا ہی ہوا تھا جتنا پہلے بتایا گیا تھا۔ اور یہ کہ یہ نقصان کیسے ہوا تھا۔

بحرین کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم نے اس ماہ کے اوائل میں ایک رہائشی محلے میں ایک ایرانی ڈرون کو روک لیا تھا۔ بحرین کے سرکاری ترجمان کا یہ بیان بظاہر اسی واقعے کے متعلق امریکی فوج کے بیان سے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیراعظم شہباز کی بحرین کے شاہ حمد سے بات چیت، ایران کے بحرین پر حملوں کی مذمت 

بحرین کی حکومت کے ترجمان نے ہفتے کے روز دارالحکومت منامہ میں 9 مارچ کو ہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔

بحرین کی ھکومت کے ترجمان نے کہا کہ پیٹریاٹ سسٹم کی مداخلت نے ڈرون حملے کو روکا اور جانیں بچائیں۔

اس دن امریکی فوج کی طرف سے دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ ایک ایرانی ڈرون نے رہائشی محلے پر حملہ کیا تھا جس سے شہری زخمی ہوئے تھے۔

9 مارچ کو، امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے X پر پوسٹ کیا  تھا کہ روسی اور ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل اپنا ہدف چھوڑ کر بحرین کے ایک محلے میں جا گرا۔ یہ (ایرانی اور روسی میدیا کی رپورٹ) "جھوٹ،" ہے۔ CENTCOM نے کہا، ان رپورٹوں کو غلط قرار دیتے ہوئے CENTOM نے کہا کہ واقعی ہوا یہ تھا کہ "ایک ایرانی ڈرون نے رہائشی محلے پر حملہ کیا، جس سے بحرین میں 32 شہری زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل تھے جنہیں طبی علاج کی ضرورت تھی۔"

یہ بھی پڑھیئے:  ایرانی ڈرون حملہ: بحرین کی آئل ریفائنری سے دھواں اٹھنے لگا 

بحرین کی اپنی وزارت داخلہ نے بھی 9 مارچ کو ایکس پر پوسٹ کیا تھا، جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ منامہ میں ایک رہائشی عمارت کے حملے میں ایک 29 سالہ بحرینی خاتون جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ترجمان نے کہا تھا  کہ یہ واقعہ "ایرانی جارحیت" کا نتیجہ ہے۔

بحرین کی دفاعی فورس نے اس وقت کہا تھا کہ جب سے ایران نے 28 فروری کو ملک کو نشانہ بنانا شروع کیا  تب سے 9 مارچ تک اس کے فضائی دفاعی نظام نے 102 میزائلوں اور 171 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ہے ، بحرین نے ان حملوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کی ڈھٹائی کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکہ ایران میں فوج بھیجنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کا انکشاف

9 مارچ کے واقعات 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی فوجی حملے کے بعد خلیج میں ایرانی حملوں کی ایک تیز لہر کے دوران پیش آئے تھے۔

بحرین امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے اور بحری افواج کی سنٹرل کمانڈ کی میزبانی کرتا ہے،  بحرین مین امریکی فوجیوں کی موجودگی  اسے حکمت عملی کے لحاظ سے ایرانی حملوں کا ایک اہم ہدف بنا رہی ہے۔

بحرین کی حکومت نے 9 مارچ سے متعل  اپنے حالیہ بیان اور امریکی فوج کے 9 مارچ کے بیان کے درمیان فرق پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ی ہبھی پڑھیئے:  ٹرمپ ایران میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا https://www.24urdu.com/21-Mar-2026/166257