جعلی ونگ کمانڈر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا شہری گرفتار

Mar 21, 2024 | 00:37:AM
جعلی ونگ کمانڈر بن کر لوگوں کو لوٹنے والا شہری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائمخانی)کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  ونگ کمانڈر بن کر لوگوں کو لوٹنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کورنگی زمان ٹاؤن  تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  جعلی ونگ کمانڈر  کو  گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے،ملزم زیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر  ظاہر کرتا تھا ،گرفتار ملزم امیر گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے،گرفتار ملزم نے دوران تفتیش 3شادیاں کرنے کا اعتراف کیا ،گرفتار ملزم خواتین سے شادی کے بعد کاروبار کے لیے کروڑوں روپے لے چکا ہے ،ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے ،گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئے ،گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری  ہے ، گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ ، 15 ممالک کا دورہ کرے گی