بھارت: خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے چھاپے

Mar 21, 2023 | 11:53:AM
بھارت میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے چھاپے
کیپشن: پولیس اور پیراملٹری فورسز نے امرت پال سنگھ کے گاؤں کو سیل کر دیا ہے۔
سورس: اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر جالندھر میں پولیس نے علیحدگی پسند سکھ رہنما اور ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق امرت پال سنگھ خالصتان کے حامی ہیں۔

ریاستی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم جس میں سات اضلاع کے پولیس حکام موجود تھے نے علیحدگی پسند رہنما کے قافلے کا جالندھر کی تحصیل شاہ کوٹ جاتے ہوئے پیچھا کیا۔
امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد ان کی تنظیم نے مختلف ویڈیوز جاری کی ہیں جن میں اپنے حامیوں سے شاہ کوٹ پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔
اس اپیل کے بعد ریاست بھر

میں اتوار کو دن 12 بجے تک انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔
امن و امان کی صورت حال میں خرابی کا اندازہ لگاتے ہوئے امرت پال سنگھ کے آبائی گاؤں جلاپور خیرا ضلع امرتسر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور پیراملٹری فورسز نے امرت پال سنگھ کے گاؤں کو سیل کر دیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’ریاستی حکومت نے امرت پال سنگھ کے خلاف کارروائی کیلئے جی 20 اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کیا۔‘