روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

Mar 21, 2023 | 10:26:AM
لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:برائلرمرغی کا گوشت 3روپے سستا

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق  آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں۔

واضح رہے جمعرات یا جمعہ تک ہر صورت قیمت بڑھا دی جائے گی۔