کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کے عہدیدار جاں بحق

Mar 21, 2023 | 09:41:AM
کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ سے مذہبی جماعت کے عہدیدار جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سلمان سلیم) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں فائرنگ  سے مسجد کے مہتمم جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے  شخص کی شناخت مولانا عبدالقیوم صوفی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: حافظ آباد، سفاک بیٹے نے چھریوں کے وار کرکے باپ کو قتل کردیا

 پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علماء ایسوسی ایشن کے رکن تھے، مقتول جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹرگلستان جوہر کے مہتمم بھی تھے۔

پولیس کے مطابق مقتول نماز کے بعد گھر جا رہے تھےکہ موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔