ماہرہ خان پاکستان کی کس سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں؟

Mar 21, 2023 | 09:39:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سیاست میں اپنی دلچسپی کا اظہار کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے سیاست میں اپنی دلچسپی کا اظہار کردیا۔

معروف ادیب و دانشور انور مقصود کی میزبانی میں ماہرہ خان کے لیے کراچی آرٹس کونسل میں ایک اعزازی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا۔

انور مقصود نے اس تقریب کے دوران ماہرہ سے سوال کیا کہ ’آپ کون سی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں؟‘

مزید پڑھیں: دو عورتیں ہیں مریم نواز،مریم اورنگزیب،ایکٹریس ہیں،کریکٹر ایکٹریس نہیں :انور مقصود

اداکارہ نے اس سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ میں ’پٹھان‘ کی طرف ہوں۔

ماہرہ خان کا کہا تھا کہ دراصل، لوگوں میں ایمانداری بہت کم ہوگئی ہے، اپنے کام کے ساتھ بہت کم لوگ ایماندار ہیں، میری خواہش ہے کہ جو بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔