دو عورتیں ہیں مریم نواز،مریم اورنگزیب،ایکٹریس ہیں،کریکٹر ایکٹریس نہیں :انور مقصود

Mar 20, 2023 | 12:19:PM
کراچی آرٹس کونسل میں معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے اپنی نئی کہانی کا انکشاف کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)دو عورتیں ہیں مریم نواز،مریم اورنگزیب۔اداکار ہے،ماہرہ خان اور شاہ رخ کے جسم کا کونسا حصہ ایک جیسا ہے؟ انور مقصود کی  دھماکے دار باتیں، اپنی نئی کہانی کا انکشاف کر دیا۔ 

کراچی آرٹس کونسل میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک کہانی لکھی ہے جس کا نام ہے ’پابندی‘ یہ عورت کی زندگی پر مبنی سچی کہانی ہے۔ یہ پابندی ایک عورت کو زندگی کے ہر مر حلے پر ملتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس اسکرپٹ میں عورت پر پابندی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ایک عورت پر گھر میں، دفتر میں، شادی میں کیسے پابندی لگتی ہے۔ اکثر گھرانوں کی کم پڑھی لکھی یا ناخواندہ لڑکیوں  کو ایسی پابندیاں پیش آتی ہیں۔ 

جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ اگر میں مالی طور پر خود مختار نہ ہوتی تو مجھے لگتا ہے کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو میں نہیں کر پاتی۔میرے بہت سے جاننے والے ہیں جو بہت اچھے گھرانوں سے ہیں لیکن بری شادی سے نہیں نکل سکتی کیونکہ وہ مالی طور پر خودمختار نہیں ہیں۔ انور مقصود بولے کہ شادی بری ہوتو فوری اس سے نکل جانا چاہئے۔

 انور مقصود نے ماہرہ خان سے پوچھا  کہ   ہندوستان میں کام کرکے  کو کیسا لگا؟جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ  انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا۔  چھوٹے ہوتے ہوئے جو میں فلمیں دیکھتی تھی اس میں ان کے ہیرو شاہ رخ خان تھے اور ان کی بچپن سے خواہش تھی  کہ میں ان کے ساتھ کام کروں۔ 

ضرور پڑھیں:  آرٹس کونسل میں ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب، ایوارڈ سے نوازا گیا

انور مقصود نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ شاہ رخ خان اور آپ میں ناک کے علاوہ کیا ایک جیسا ہے؟جس پر ماہرہ خان کا  کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اور شاہ رخ خان کو اپنے کام سے بہت محبت ہے۔شاہ رخ خان بہت محنت کرتے ہیں اور سب سے بہت پیار سے پیش آتے ہیں اور مجھے یہ عادت ان کی بہت پسند ہے۔

واضح رہے کہ   آرٹس کونسل کراچی  نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی ۔ ایک شام ماہرہ خان کے نام ‘ سے  نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔