پیدائش کے وقت مجھے دوسری بچی سے تبدیل کر دیا گیاتھا ۔۔رانی مکھرجی کا انکشاف

Mar 21, 2022 | 20:00:PM
پیدائش۔بچی۔پنجابی فیملی۔تبدیل۔والدین
کیپشن: رانی مکھر جی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت انہیں ایک دوسرے بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ ان کی پیدائش کے وقت ہسپتال میں ایک انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو ہسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی کے ساتھ تبدیل ہو گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب میری والدہ کرشنا مکھرجی کو اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے ةسپتال میں شور شرابا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، میری بیٹی کی آنکھیں براؤن تھیں جبکہ اس کی آنکھیں براؤن نہیں ہیں۔رانی مکھرجی نے بتایا کہ والدہ اور ہسپتال کے عملے نے مجھے ہسپتال میں ڈھونڈنا شروع کر دیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں موجود پایا جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ گھر والے مجھے مذاق میں کہتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔’چار ہاتھ‘ انیل کپور کی لاڈلی سونم کپور کا پیارا پیغام کس لئے ؟