کورونا سے صحتیاب مریضوں سے متعلق انتہائی تشویشنا ک خبر آگئی

Mar 21, 2021 | 19:45:PM
کورونا سے صحتیاب مریضوں سے متعلق انتہائی تشویشنا ک خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کو لے کر ایک نئی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا سے ٹھیک ہوکر گھر جانے والے مریضوں میں یاد داشت کمزور ہونے کی پریشانی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے کہا کہ جس مریض میں کورونا وائرس کی علامات جتنی زیادہ ہوتی ہیں ، ٹھیک ہونے کے بعد بھی اتنی ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
 اس پریشانی کو دیکھتے ہوئے راجیو گاندھی سپر اسپیشلیٹی اسپتال کے ڈاکٹر اجیت جین نے بتایا کہ کورونا کی جنگ جیت چکے مریضوں میں کئی طرح کی پریشانیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ ڈاکٹر جین نے بتایا کہ پوسٹ کووڈ کلینک میں علاج کرانے کیلئے آئے کورونا سے ٹھیک ہوچکے 250 افراد میں سے 80 میں دماغی پریشانی دیکھنے کو ملی۔ ان میں سے 20 فیصد لوگوں کو اس بات کی شکایت تھی کہ ان کی یاد داشت کمزور ہوگئی ہے۔