مہوش حیات کی نئی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملک کی مشہور اداکارہ وماڈل اورتمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ان بال بکھرے ہوئے ہیں، اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ایسا تحریر کیا کہ اس کو اب تک کئی لوگ پسند اور کمنٹس کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کا نامور نام جو کسی تعریف کامحتاج نہیں،ان کے مداح پاکستان سمیت سرحد پار بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں، تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہاتھ میں موبائل تھاما ہوا ہے اور سیلفی بنانے میں مصروف ہیں اور ساتھ اپنے بالوں کو بھی سلجھارہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے،فوٹو ینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگارم پر اپنی سیلفی ویڈیو شیئر کی جو ان کے مداحوں کو بےحد پسند آئی۔اس ویڈیو کے کیپشن میں مہوش نے لکھا کہ بال بکھرے ہیں پر مجھے پرواہ نہیں۔نئی ویڈیو سامنے آنے پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے خیالات اور تبصرے سامنے آرہے ہیں۔انسٹاگارم پرمہوش حیات کی شیئر کی گئی سیلفی ویڈیو کو اب تک4لاکھ 25 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔