اسلام آباد:سیکٹر آئی 11 ون میں خاتون کی لاش برآمد، اہلخانہ نے شناخت کر لی

Jun 21, 2026 | 19:46:PM
اسلام آباد:سیکٹر آئی 11 ون میں خاتون کی لاش برآمد، اہلخانہ نے شناخت کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی 11 ون  میں برآمد خاتون کی لاش کی اہلخانہ نے شناخت کر لی۔ 

 ذرائع کے مطابق خاتون ممتاز بی بی گزشتہ روز کام سے واپسی کے بعد لاپتا ہو گئی تھیں،ممتاز بی بی شدید بخار کے باعث دوپہر 2 بجے ملازمت سے چھٹی لے کر روانہ ہوئی تھیں،رات گئے گھر نہ پہنچنے پر اہلخانہ نے تلاش شروع کر دی۔

اہلخانہ گمشدگی رپورٹ درج کرانے تھانہ سبزی منڈی پہنچے تھے،پولیس کو اسی دوران نامعلوم خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی،یاسین بابا دربار کے قریب ملنے والی لاش کی شناخت ممتاز بی بی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا،لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: کن الیکٹرک گاڑیوں پر  ٹیکس لگے گا اور کس کو  استثنیٰ ملے گا؟جانئے