آزاد جموں و کشمیرمیں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاپرتشدداحتجاج مسترد

مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ،مارکیٹس اور کاروباری مراکز بھی کھلے ہیں

Jun 21, 2026 | 15:03:PM
 آزاد جموں و کشمیرمیں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاپرتشدداحتجاج مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)آزاد جموں و کشمیر کے غیور شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدداحتجاج کو مسترد کردیا۔
دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد جموں و کشمیر کےمختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔کوٹلی،مظفر آباد،میر پور،بھمبر سمیت مختلف شہروں میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ گلگت بلتستان میں قائدایوان کیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے گی
مظفرآباد کے مرکزی تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں،آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سماجی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں،آزادکشمیرکےعوام نے احتجاج کی کال مستردکرکےپرامن اورباشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔