پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خلا تک پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی مینوفیکچرڈ فیفا 2026 فٹبال اب میدان کے بعد سپیس تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال کے ساتھ ایک سائنسی تجربہ کیا۔
یہ تجربہ سٹیشن کے اندر خاص طور پر کپولا (Cupola) ماڈیول میں کیا گیا جہاں فٹبال کو بغیر وزن کے ماحول میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔
خلابازوں نے ایڈیڈاز(ایک مشہور برانڈ) کی ڈیزائن کردہ ٹریونڈا (Trionda) بال کا استعمال کیا تاکہ یہ مطالعہ کیا جا سکے کہ فٹبال مائیکرو گریویٹی میں کیسے برتاؤ کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ؛ پرتگال کے کانگو کےساتھ میچ میں آج اپ سیٹ ہو سکتا ہے
اس تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا بیلنس اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔
ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل یہ تجربہ 2019 میں بھی کرچکے ہیں، تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق کس طرح فٹبال کی حرکت کو بدل سکتا ہے۔
فیفا کے مطابق ٹریونڈا نام ایک ہسپانوی لفظ سے آیا ہے جس کا مطلب 'تین لہریں' ہیں جو 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ کی عکاسی کرتی ہے۔