لیبیا: تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 51 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لیبیا کے ساحل کے قریب گزشتہ ہفتے درجنوں تارکینِ وطن کو یورپ لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی، جس میں 51 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابریں گروپ مشرقی لیبیا میں تارکینِ وطن کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے، کے مطابق اس حادثے میں 10 افراد زندہ بچ گئے۔
یہ حادثہ 12 جون کو بحیرۂ روم میں شمالی افریقی ملک کے مشرقی حصے کے قریب پیش آیا۔
گروپ کے مطابق 11 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 40 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
مزید پڑھیں:’’کاکروچ ‘‘پارٹی کا برتن بجا کر انوکھا احتجاج