اسرائیل فوج کا ایک رات میں ایران کے 40 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

Jun 21, 2025 | 22:49:PM
اسرائیل فوج کا ایک رات میں ایران کے 40 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل کی آرمی نے  رات بھر میں ایران کی جانب سے کئے گئے 40 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج کے بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے 40 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے حملوں کے آغاز سے اب تک 470 سے زائد ڈرون حملے ناکام بناچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج ایران پرحملوں میں اپنے اہداف حاصل کر رہی ہے، ہم خطرات ختم ہونے تک حملے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ترک صدر سے او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات