بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی

Jun 21, 2023 | 11:42:AM
بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل سےمتعلق درخواست پر سماعت، نیب ریفرنس سےمتعلق تفصیل ہائیکورٹ پیش کر دی گئی۔

سٹی 42نےبشریٰ بی بی کیخلاف کیسز کی رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی،عدالت نے مقدمات اور نیب ریفرنس کی تفصیلات آنے پر درخواست نمٹا دی،جسٹس محمد امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

 سپیشل پراسیکیوٹر نیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف 2نیب ریفرنسز زیر تفتیش ہیں ،بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ ،توشہ خانہ ریفرنسز ہیں ،بشریٰ بی بی کیخلاف اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں ایک ایف آئی آر درج ہے۔
عدالت نے فریقین کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری پرویز الہٰی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار،عدالت میں پیش