عمران خان کا سیاسی مستقبل، مریم نواز نے بڑا بیان دیدیا

Jun 21, 2022 | 19:08:PM
مریم نواز، ردعمل، ٹوئٹ، عمران خان، 24 نیوز
کیپشن: مریم نواز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میڈیا پر فتنہ خان کا رونا دھونا بنتا ہے۔ 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات کے پول کھلنے پر دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا چور ڈاکو والا سیاسی بیانیہ بھی بری طرح پٹ گیا، سرٹیفائیڈ جھوٹے کو پتہ ہے کہ اس کی جماعت ٹوٹ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کو لینے کے دینے پڑگئے، الیکشن کمیشن نے جواب طلب کرلیا

خیال رہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔