موسم کی خرابی، پی آئی اے کی پرواز کوئٹہ لینڈ نہ کرسکی

Jun 21, 2022 | 17:02:PM
موسم، خراب، پی آئی اے، لینڈ، کوئٹہ، کراچی، ترجمان، 24نیوز
کیپشن: موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی پرواز کوئٹہ لینڈ نہ کرسکی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) موسم کی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی کراچی سے پرواز کرنے والی پرواز کوئٹہ لینڈ نہ کرسکی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہ کر سکنے کی وجہ سے واپس کراچی آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نے متعدد مرتبہ کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈ کی کوشش کی لیکن پائلٹ کو کامیابی نہ ہوسکی۔

اس پرواز نے میں 150 مسافر سوار تھے۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پی کے 310 کے پائلٹ نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر 3 مرتبہ لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئٹہ میں خراب موسمی صورتحال اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ جس کی وجہ سے پرواز کا رخ واپس کراچی کی جانب موڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صبا قمر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

یاد رہے کہ فلائٹ سیفٹی کے بین الاقوامی قوانین کے تحت اگر پرواز متعلقہ ایئرپورٹ پر کسی وجہ سے لینڈ نہ کرسکے تو اس کا رخ واپس موڑ دیا جاتا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں موسم بہتر ہوتے ہی کراچی ایئرپورٹ سے پرواز کو روانہ کردیا جائے گا۔