سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، علامہ طاہر اشرفی 

Jun 21, 2021 | 00:22:AM
 سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، علامہ طاہر اشرفی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کےلئے پاکستانی حکومت اور عوام کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، حوثی باغی خطے کی سلامتی کے لئے شدید خطرہ اور اسلامی تعلیمات سے عاری ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی شہروں پر ڈرون حملے اور نہتی آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ارض حرمین شریفین کی سالمیت اور تحفظ کے لئے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے نہ دینے کا اعلان کر کے پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے،وزیراعظم پاکستان کا افغانستان کی صورتحال پر موقف خطے کے مستقبل کو واضح کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی ناکام ہو گی،احسن اقبال