پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی ناکام ہو گی،احسن اقبال

Jun 20, 2021 | 22:38:PM
پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی ناکام ہو گی،احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ پی ٹی آئی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی ناکام ہو گی، عوام نااہل نالائق حکومت سے ووٹ کی پرچی سے بدلہ لیں گے۔
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے قصبہ کنجروڑ میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے بھارت سے کشمیر کا سودا کر لیا ہے، بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ہزاروں کشمیری شہید اور بینائی سے محروم ہو گئے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ عوام عمران خان سے اپنے ووٹ کی طاقت سے بدلہ لے سکتی ہے، جس حکومت نے کشمیر کا سودا کر لیا وہ الیکشن کیسے جیت سکتی ہے، عوام جموں و کشمیر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کروا دیں گے،عوام لالچ سے بالاتر ہو کر انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
 احسن اقبال نے کہاکہ نوازشریف حکومت نے لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے تین سال بعد پھر ملک میں لوڈشیڈنگ شروع کر دی،ان کاکہناتھا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگا کر گمرہ کرنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے عوام کیلئے بےروزگاری غربت اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے، محنت کش کے گھر بجلی کا بل آ جائے تو ماتم کا ماحول بن جاتا ہے، ایک غریب ریڑھی والا پانچ ہزار روپے بجلی کا بل کہاں سے دے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی سے عوام کا تیل نکال دیا ہے، ضمنی انتخابات میں حکومت کو ڈسکہ خوشاب نوشہرہ کراچی سمیت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پروگرام معطل نہیں ہے ،وزارت خزانہ کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل