اداکارہ صبا قمر کی مزار پر حاضری، تصاویر شیئر

Jul 21, 2026 | 15:54:PM
اداکارہ صبا قمر کی مزار پر حاضری، تصاویر شیئر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

صبا قمر اپنی جاندار اداکاری اور متعدد کامیاب ڈراموں میں یادگار کرداروں کے باعث مداحوں میں بے حد مقبول ہیں۔

حال ہی میں نشر ہونے والے ڈراموں میں ان کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا گیا ہے

 وہ ان دنوں اپنے نئے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

گزشتہ شب اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک مزار پر حاضری کی چند جھلکیاں شیئر کیں۔

 تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مزار پر دعا کرتے، چراغ روشن کرتے اور مزار سے حاصل کیا گیا دھاگا کلائی پر باندھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

 تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تصاویر حقیقی ہیں یا پھر کسی ڈرامے کی شوٹنگ کا حصہ۔