عمران خان کا جیل میں سہولیات نہ ملنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی) پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جیل میں سہولیات نہ ملنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن اِن چیف عمران خان نے جیل میں بہتر سہولیات نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست وکلاء ظہیر عباس، عثمان گل اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی جس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا۔
khan's writ 21-07-2025 15.51 by Tufail Ahmad Hasanzai on Scribd
یہ بھی پڑھیں : نام نہاد غیرت کے نام پر مرد و عورت کا بہیمانہ قتل،قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع