نام نہاد غیرت کے نام پر مرد و عورت کا بہیمانہ قتل،قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

Jul 21, 2025 | 19:19:PM
نام نہاد غیرت کے نام پر مرد و عورت کا بہیمانہ قتل،قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بلوچستان میں نام نہاد غیرت کے نام پر مرد و عورت کے بہیمانہ اور انسانیت سوز قتل کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحریک التواء رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پارٹی کے دیگر ارکانِ قومی اسمبلی کے ہمراہ جمع کروا دی،تحریک التوا میں موقف اختایرکیا گیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل اسلامی تعلیمات اور آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیاہے کہ ایوان ایسے واقعات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے جبکہ وفاقی حکومت سے فوری شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی تحریک کا حصہ ہے، اس کے علاوہ ذمہ دار افراد کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ 

اس کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر میں ریاست کو مدعی بنانے کی تجویز کرتے ہوئے ایوان کی قرارداد میں متاثرہ خاندان پر دباؤ سے بچاؤ کی اپیل کی گئی ہے۔ 

 مزید براں ، تحریک التواء عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل