وزیراعلیٰ کا انتخاب: پنجاب اسمبلی سے بڑی خبر آگئی

Jul 21, 2022 | 15:51:PM
وزیراعلیٰ کا انتخاب،پنجاب اسمبلی،تحریک انصاف،نومنتخب،ایم پی اے،حلف
کیپشن: ن لیگ کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف نہیں لیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔ سپیکر چودھری پرویز الہی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔

 تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الہی نے اجلاس کی صدارت کی۔ تحریک انصاف کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا۔ سپیکر چودھری پرویز الہی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔ ن لیگ کے نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف نہیں لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالت کا بڑا حکم آگیا

ادھر الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے شبیر اعوان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں دونوں امیدوار اور پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

شبیر اعوان کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار 49 ووٹ سے ہارا،  ہماری دربارہ گنتی کی درخواست پرگنتی نہیں کرائی جا رہی۔ 

اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں تو آپ کی جانب سے کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی، کل شام 5 بجے تک الیکشن کمیشن کے پاس کوئی درخواست نہیں آئی، آپ نے ہائیکورٹ فیصلے کے بعد درخواست دائر کی، آپ نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ ای سی پی ہماری درخواست کو دیکھ نہیں رہا۔

 اس موقع پر راجہ صغیر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شبیر اعوان کے پاس دھاندلی کے کوئی شواہد نہیں تھے، لاہور ہائیکورٹ رجوع کے بعد یہ الیکشن کمیشن آئے، ان سے آراو نے پوچھا کہ کون سی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، انہوں نے سارے حلقے کی دوبارہ گنتی کا کہا، انکار ہوا تو انہوں نے 21 پولنگ اسٹیشن کا کہا، پولنگ اسٹیشن پر الزام ہوتا تو وہ پہلے دن ہی سامنے آجاتا، ان کے پولنگ ایجنٹ کی کوئی درخواست نہیں تھی کہ ووٹ درست طریقے سے مسترد نہیں کیے گئے۔

 دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کی وجوہات بتانے اور دھاندلی کے ثبوت دینے میں ناکام رہا۔