اسقاط حمل کی وجوہات،احتیاط اورعلاج پر’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگو 

 بچے دانی کی بیماری ، بچے کی معذوری ، خون اور ہارمونز سے جڑے مسائل  بنیادی وجوہات: معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ربیکا رضوان 

Jan 21, 2026 | 15:34:PM
اسقاط حمل کی وجوہات،احتیاط اورعلاج پر’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگو 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز )24نیوزکے پروگرام’’مارننگ ودفضا‘‘میں مس کیرج کی وجوہات،احتیاط اورعلاج پرگفتگوکی گئی۔ 
معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ربیکا رضوان نے’’مارننگ ود فضا‘‘ میں   مس کیرج یا حمل ضائع ہونے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ساتویں ماہ سے پہلے حمل ضائع ہو جائےتواسے مس کیرج   قرار دیا جاتا ہے، مس کیرج کی چار وجوہات ہیں پہلی یوٹرس یا بچے دانی کی بیماری ، بچے کی معذوری ،خون کے مسئلے اور ہارمونز سے جڑے مسائل ۔
معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ربیکا رضوان نےکہاکہ  اگر بچے دانی میں کوئی مسئلہ ہیں، بچے دانی کا منہ کھلتا چلا جا رہا ہے ، بچے کی بیماری یعنی کروموسوم ابنارمل ہوں ،موروثی بیماری ڈاؤن سنڈروم یا دیگر وجوہات کی بنیاد اکثر مس کیرج ہو جاتا ہے ،یہ قدرت کا نظام ہے کہ وہ بچہ یوٹرس اپنے اندر نہیں رکھتا ، ابنارمل بچہ نشو و نما نہیں پاتا ، اکثر خون گاڑھا ہو جاتا ہے ، آٹو امیون ڈس آرڈر میں خون جمتا ہے جو بچے کو نہیں ملتا ، ان وجوہات کے باعث دھڑکن اچانک بند ہو جاتی ہے ،آٹھویں سے نویں ہفتے میں ایسے ہو سکتا ہے ،ہارمونز  کے مسائل بہت عام ہیں ،موٹاپا یا ویٹ گین سے بھی مس کیرج ہوتا ہے،بلیڈنگ ہو جاتی ہے، پی سی اوز کے مریضوں کے چہرے پر دانے نکلتے ہیں،سائیکل خراب ہو گا ،ایسے مریضوں کو حمل سے پہلے ادویات دیتے ہیں جن کا ہارمون لیول اچھا نہیں ہے اوپر سے ہارمونز دیتے ہیں ۔
 فضاعلی کے سوال پر ڈاکٹر ربیکا نے بتایا کہ یوٹرس میں سسٹ نکالنے کے ساتھ آنتوں کو بھی نکالا جاتا ہے جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہو کر بوڑھی لگتی ہیں ، بچے دانیاں ہارمونز پیدا کرتی ہیں جس کے باعث بڑھاپا نہیں آتا ،ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں، ہارمونز رپلیسمنٹ تھراپی کی جاتی ہے تاکہ ایسی خواتین بہتر لائف گزار سکیں ، اگر فیملی ہسٹری میں کینسر ہے ، بریسٹ  یا اووری کا کینسر تھا تو ایسے مریض میں اووری نکال دیتے ہیں یا پھر پیٹ کھولنے کے بعد اگر معلوم ہو تو بھی انڈے دانی نکال دیتے ہیں ۔
معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ربیکا رضوان نےکہاکہ  لڑکیوں کا وزن کم کرنے کا کیوں کہا جاتا ہے اس کی وجہ ہارمونز ہیں ،پتلی لڑکیوں میں بھی ہارمونز حمل کو قبول نہیں کرتے ، اکثر فیٹ کی وجہ سے مس کیرج ہوتے ہیں۔ شوگر ، تھائیداڈ ،اور اے پی ایل ایس سنڈروم سے بھی حمل نہیں رہتا ،حمل کے دوران جوسز روزانہ پینا چینی ڈال کر بنانا نقصان دہ ہے ، پھل کھائیں ، گاجر کا جوس نہ پئیں ، انار کا جوس گلا خراب کر دیتا ہے جس کے باعث گلہ خراب ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
 ڈی این سی سیف ہے یا نہیں ؟ اس سوال پر گائناکالوجسٹ کا کہنا تھا کہ اب ایم وی اے (Manual Vacuum Aspiration) کرتے ہیں جو لوگ اسقاطِ حمل کے لئے گولیاں کھاتے ہیں ان میں شدید درد ہوتا ہے اور کئی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں ۔