جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان سے وکلا کی ملاقات کی درخواست مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلا کی بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل پی ٹی آئی فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی مشاورت کے لیے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمے میں گرفتار نہیں ہیں۔ بلکہ وہ جیل حکام کی تحویل میں ہیں۔ لہٰذا ان سے ملاقات سے متعلق اختیارات جیل انتظامیہ کے پاس ہیں۔ اور یہ معاملہ اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے وکلا کی درخواست خارج کر دی۔