ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کیوں نہیں بننا چاہیے؟ صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے وجہ بھی بتا دی

Jan 21, 2024 | 20:17:PM
ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کیوں نہیں بننا چاہیے؟ صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے وجہ بھی بتا دی
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کیوں نہیں بننا چاہیے؟ نکی ہیلی نے وجہ بھی بتا دی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کیوں نہیں بننا چاہیے؟ امریکی صدارت کی امیدوار نکی ہیلی نے وجہ بتا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیاستداں و سابق گورنر جنوبی کیرولائینا نکی ہیلی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے، امریکی صدارت کی امیدوار نکی ہیلی نے انتخابات سے قبل اپنی مہم کے دوران ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بہت بوڑھے ہیں اور وہ ذہنی طور پر صدارت کے عہدے کے لیے فٹ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے بادشاہ عبد اللہ پاہنگ اور ملکہ نے عوام کے دل جیت لئے

نکی ہیلی نے نیو ہیمپشائر میں ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں کئی بار میرا ذکر کیا کہ میں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل فسادات کے دوران بہتر طریقے سے سیکیورٹی معاملات کو کیوں نہیں سنبھالا، میں 6 جنوری کو واشنگٹن میں نہیں تھی اور نہ ہی میں اس دن میں دفتر میں تھی۔

سابق خاتون گورنر نے کہا کہ کیا ہم واقعی دو 80 سال کی عمر کے افراد کو صدر کا الکیشن لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں ایسے میں جب ملک میں بدامنی ہو اور دنیا میں آگ لگی ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ نکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔