معروف گلوکار زین ملک حادثے کا شکار ہوگئے

Jan 21, 2024 | 09:32:AM
 دنیا بھر میں بے شمار مداح رکھنے والے معروف برٹش گلوکار زین ملک، پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں بے شمار مداح رکھنے والے معروف برٹش گلوکار زین ملک، پیرس فیشن ویک میں شرکت کے دوران حادثے کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زین ملک نے 5 سال میں پہلی بار کسی ایونٹ میں اپنی شرکت کو یقینی بنایا اور عوام کے سامنے بھی آئے۔

اس تقریب کے دوران گلوکار حادثے کا شکار ہوگئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے گرد سیکیورٹی گارڈز موجود تھے جو اُنہیں عوام سے بچا کر لے جارہے تھے ایسے میں ایک گاڑی زین ملک کے پاؤں پر سے گزرتی ہے اور وہ وہیں رُک جاتے ہیں۔

اس حادثے کے بعد گلوکار کو چلنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ پھر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ 

بعدازاں زین ملک نے اس حادثے کے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی اور شو کے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ میں گلوکار نے یہ بھی بتایا کہ اب ان کا پاؤں ٹھیک ہے جس کا پورا کریڈٹ انہوں نے اپنے اچھے کوالٹی کے جوتوں کو دیا۔

مزید پڑھیں:  شعیب ملک کی تیسری شادی پر ریحام خان بھی بول پڑیں

واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک پاکستانی بینڈ ’اور‘ کے ساتھ ہٹ ٹریک ’ تو ہے کہاں‘ کے ریمکس کے لئے اشتراک کرچکے ہیں جو کہ کافی مقبول ہوا ہے۔