مریم نواز کی وطن واپسی, استقبال کی تیاریاں شروع 

Jan 21, 2023 | 15:28:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ریم نواز کی وطن واپسی, استقبال کی تیاریاں شروع 
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )چیف آرگنائزر و سینئر نائب مسلم لیگ مریم نواز شریف کی وطن واپسی استقبال کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔مسلم لیگ ن لاہور نے استقبالیہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں ۔
تفصیلات کےمریم نواز کے استقبال کے لیے مرکزی کوارڈینیشن کمیٹی نے گیارہ  انتظامی کمیٹیاں  تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کےمرکزی کوارڈینیشن ملک سیف الملوک کھوکھر ،خواجہ عمران نذیر ،بلال یاسین ،خواجہ سلمان رفیق ،چودھری شہباز ،سید توصیف شاہ ،کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید شامل ہیں۔
انتظامی کمیٹی ،سیکیورٹی و ائیر پورٹ کمیٹی ،ٹرانسپورٹ کمیٹی،پبلی سٹی کمیٹی ،فنانس کمیٹی ،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن رابطہ کمیٹی ،ساؤنڈ اینڈ لائیٹس کمیٹی ، پنڈال کمیٹی اور میڈیا مینجمنٹ کمیٹی اور سوشل میڈیا کمیٹی تشکیل دے گئی  جس کےانتظامی کمیٹی کے سربراہ سید توصیف شاہ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دیں
سیکیورٹی و ائیر پورٹ کمیٹی کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ہونگے  اورٹرانسپورٹ کمیٹی کے سربراہ چودھری شہباز احمد ہوں گے ۔
پبلی سٹی و تشہیر کمیٹی ملک منظور کھوکھر ہونگے جبکہ فنانس کمیٹی کے سربراہ رمضان صدیق بھٹی ہوں گے ۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن رابط کمیٹی غزالی سلیم اور خواجہ عمران نذیر شامل ہیں جبکہ ساؤنڈ اینڈ لائیٹ کمیٹی میں صلاح الدین پپی اور ملک منظور کھوکھر شامل ہوں گے ۔
میڈیا مینجمنٹ کمیٹی میں عمران علی گورایئہ اور عامر خان شامل ہیں اس کے علاوہ سوشل میڈیا کمیٹی میں عزیز کیانی شامل  اور،پنڈال کمیٹی کے انچارج رانا عبدالستار ہیں۔
مریم نواز کے استقبال کے لیے تمام جلوس لاہور ائیر پورٹ پر 27 جنوری بروز جمعہ دو بجے سہہ پہر پہنچیں گئے۔