سپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دیں

Jan 21, 2023 | 15:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سپریم کورٹ نے بڑی خوشخبری سنا دیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کيلئے مختص کوٹے پر عمل درآمد کا حکم دے ديا۔سپریم کورٹ نے خصوصی افراد کی ملازمت کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کردیا، تفصیلی فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فيصلے ميں قرار ديا کہ خصوصی افراد کو ملازمت دینا صدقہ خیرات نہیں بلکہ آئینی حق ہے، معاشرے کی ترقی میں خصوصی افراد کا بھی اتنا ہی کردار ہے جتنا عام آدمی کا ہوتا ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی افراد کی تعداد 33 لاکھ سے دو کروڑ تک ہے، انہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

سپریم کورٹ نے تمام سرکاری اداروں میں خصوصی افراد کيلئے مختص کوٹے پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے خصوصی افراد کے لیے احساس پیدا کریں۔اُن کے تمام قانونی اور آئینی حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی پولیس نے راکھی ساونت کو رہا کر دیا

سپریم کورٹ نے نیب کو بھی خصوصی افراد کے لیے تین فیصد کوٹے پر فوری تقرری کا حکم دے دیا۔ اور خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کا حکم نامہ تمام سرکاری اداروں کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کردی۔