جان بوجھ کر خود کو کورونا کروانے والی اداکارہ  کا انجام؟جانیے اہم خبر

Jan 21, 2022 | 14:38:PM
جان بوجھ کر کورونا کروانے والی گلوکارہ جاں بحق
کیپشن: گلوکارہ ہانا ہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا ویکسین نہ لگوانے اور جان بوجھ کر کورونا کا شکار ہونے والی گلوکارہ ہانا ہورکورونا کی وجہ سے انتقال کرگئیں۔

 بی بی سی کے مطابق57 سالہ ہانا ہور نے کورونا ویکسین نہیں لگائی اور جان بوجھ کر کورونا کا شکار ہوئی جس کے بعد انہوں  نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے کے باوجود کورونا سے  صحت یاب ہو رہی ہیں لیکن دو دن بعد اتوار کو ان کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی پھر مہنگی۔۔ قیمت میں کتنے روپے فی یونٹ اضافہ ؟

گلوکارہ ہانا ہور کے بیٹے نے بتایا کہ میں اور والدکورونا کا شکار ہوئے تاہم ہم دونوں نے مکمل ویکسین لگوائی البتہ ان کی والدہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین نہیں لگوائیں گی اور ایسے ہی ہمارے ساتھ رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور دھماکے کے حوالے سے بڑی پیشرفت۔۔ دہشتگردوں کی تصاویر سامنے آ گئیں
 انہوں نے  بتایا کہ اتوار کی صبح، جس دن ان کی موت ہوئی ہانا ہور بہتر محسوس کر رہی تھیں لیکن پھر ان کی کمر میں درد ہونے لگا تو وہ اپنے بیڈ روم میں لیٹ گئیں جہاں 10 منٹ بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں اور برفباری ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

بیٹے نے مزید بتایا کہ والدہ کے ساتھ ویکسین لگوانے کی  بات کرنے کی کوشش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا کیونکہ وہ بہت زیادہ جذباتی تھیں تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں اپنی کہانی سنا کر دوسروں کو ویکسین لگوانے کے لیے قائل کر سکتا ہوں ۔