عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ، قادیانیوں کا سہولت کار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

Jan 21, 2021 | 23:36:PM
 عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ، قادیانیوں کا سہولت کار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر مظالم عمران خان کے علم میں نہ ہوں پوری دنیا جانتی ہے، وزیر اعظم کو شرم آنی چاہئے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم رہنما اور سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت قادیانیوں کے سہولت کار ہے ۔ سلیکٹیڈ حکمرانوں کو کراچی سے پیغام دیا کہ اسرائیل نامنظور، اسلامی ملکوں کو بھی غیرت دلائی ہے پاکستانی کبھی فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ۔اسلامی ملک بھی غیرت کا مظاہرہ کریں ۔جمعیت علمائے اسلام کی آواز کو پوری امت کی آواز اور اسرائیل کی منہ پر تمانچہ ہے ۔
پی ڈی ایم رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک فلسطینیوں کی زمین واپس نہ ہو کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ صابرہ شتیلہ کیمپ پر ہونے والے مظالم کس طرح بھلادیں، فارن فنڈنگ کیس میں اسرائیل اور انڈیا نے الیکشن جیتنے کیلئے فنڈ دیا امریکا سرپرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسرائیل کے ایجنٹ ہیں، پارلیمان میں بھی بات اٹھائی فضابنارہے ہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ہمارے لوگ توڑ کر وعدہ معاف گواہ بنالئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران سن لو ہمارے ہوتے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ عبدالشکور قادیانی کو ٹرمپ سے ملوایا گیا۔ ملک لوٹا، کشمیر کو بیچ دیا کشمیر اور فلسطین کے مظالم نہیں دیکھے جاسکتے۔ دنیا میں جہاں مسلمان آزادی کی جنگ کررہے ہیں پیغام ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ آتے ہیں، کبھی قاف لیگ، کبھی ن کبھی پی ٹی آئی، شیخ رشید نے کبھی ہماری جماعت کا جائزہ نہیں لیا ۔ہمارے نناوے فیصد کارکن ووٹ کے حامل ہیں۔ شیخ رشید شرم کریں اس حکمران کے ساتھ بیٹھے ہیں جس عمران خان نے کہا تھاکہ چپڑاسی بھی نہ رکھیں۔ مدارس نے پاکستان کو آزاد کیا ۔مولانا نے کہا کہ شیخ رشید کی بات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ آتے ہیں تم کہتے ہو مدرسے کے بچوں کو لاکر جلسے کرتے ہیں ۔شیخ رشید جیسے لوگوں کے کلمات کو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ۔