زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ87 لاکھ ڈالر کی کمی 

Jan 21, 2021 | 18:51:PM
زرمبادلہ کے ذخائر میں 39 کروڑ87 لاکھ ڈالر کی کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے،ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر میں 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کا مجموعی حجم 20 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر رہ گیا، ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 38 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، مرکزی بینک کے ذخائر 13 ارب 1 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر کا حجم 1 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی سے 7 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہ گیا۔