وزیراعظم کا پاک امریکا تعلقات مزیدمستحکم بنانے پر زور

Jan 21, 2021 | 15:52:PM
وزیراعظم کا پاک امریکا تعلقات مزیدمستحکم بنانے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدر ی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تجارت، سرمایہ کاری سےپاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے شاہین تھری میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ارنب گوسوامی چیٹ لیک نے بھارتی مکروہ منصوبوں کو مزید بے نقاب کیا ہے، گوسوامی چیٹ بھارتی ہندتوا طرز حکومت اور میڈیا گٹھ جوڑ کا عکاس ہے، بی جے پی نے انتخابات میں کامیابی کے لیے پلوامہ واقعہ کو استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کی پراسرار ہلاکت پر ہندو برادری نے مظاہرہ کیا،مقبوضہ کشمیر میں نئے قانون میں سول سروسز کو دیگر بھارتی قوانین سے مترادف کیا گیا،بھارت کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی سرعام خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کو مسترد کیا ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے، وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری سےپاک امریکا تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے ترکی ،آذربائیجان اور پاکستانی وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کی، ان ممالک کے وزراء خارجہ سہ فریقی اجلاس کے لیے پاکستان آئے، ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلیمی تعاون پر مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے، آذربائیجان کے وزیر خارجہ کو پاکستانی ہم منصب نے ناگورونوکاراباخ کی فتح پر مبارکباد دی۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ حزب وحدت اسلامی افغانستان کے راہنما استاد کریم خلیلی نے پاکستان کا دورہ کیا، استاد کریم خلیلی نے وزیر خارجہ، اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔