جے یو آئی کو’’اسرائیل نامنظور ملین مارچ ‘‘کی اجازت کا انتظار

Jan 21, 2021 | 14:17:PM
جے یو آئی کو’’اسرائیل نامنظور ملین مارچ ‘‘کی اجازت کا انتظار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی اجازت نہیں مل سکی ۔ جے یو آئی ف کا اسرائیل نا منظور جلسہ مزار قائد روڈ پر دو بجے شروع ہونا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  جے یو آئی ف کےملین مارچ کے لئے سرکار کا اجازت نامہ رکاوٹ بن گیا۔ ریلی کے منتظمین نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں تاہم انہیں اجازت نامے کا انتظار ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کے لئے پی ڈی ایم قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ جے یو آئی نے 12 جنوری کو ڈی سی شرقی کو این او سی کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع شرقی کی پولیس سے رائے طلب کی تھی۔

دوسری جانب کراچی میں ٹریفک پولیس نے شہر میں ملین مارچ اور کرکٹ ٹیموں کی آمدکے پیش نظر متبادل روٹ پلان جاری کیا ہوا ہے جس کے تحت آج شہر کی اہم سڑکیں ٹریفک کے لئے بند ہوں گی۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ملین مارچ کی وجہ سےنیو پریڈی اسٹریٹ اور کارساز روڈ بند ہوگا، سٹیڈیم کے اطراف فلائی اوور بھی بند ہوں گے جبکہ دوپہر 2 بجے پارکنگ پلازہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا جائے گا۔متبادل روٹ پلان کے مطابق صدر دواخانہ سے ٹریفک کو ڈائی ورژن دی جائے گئی اور ٹاور سے آنے والا ٹریفک پریڈی چوک اور ایم اے جناح روڈ بھیجا جائے گا جبکہ ہیوی ٹریفک، بس اور کوچز کو پریڈی چوک کی طرف موڑ دیا جائے گا۔