2بسوں میں تصادم،8زخمی:وزیر اعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس

Jan 21, 2021 | 12:30:PM
 2بسوں میں تصادم،8زخمی:وزیر اعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نور ی آباد میں دھند کی وجہ سے کاٹھور لنک پر 2بسیں آپس میں ٹکرا گئی۔اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے۔ جب کہ کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے کا نوٹس لے لیااور ضلعی پولیس جامشورو کو فوری حادثے کی جگہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی۔

  دوسری جانب جامشورو ضلعی انتظامیہ کو بھی زخمیوں کو ایل ایم سی ہسپتال پہنچانے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔